امریکی فوج افغانستان سے نکلی تو انجام ویتنام جیسا ہوگا‘ رابرٹ گیٹس

45

واشنگٹن( آن لائن ) سابق امریکی سیکرٹری دفاع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر امریکی فوج فوری طور پر افغانستان سے نکلے گی تو افغان جنگ کا اختتام بھی ویتنام جنگ کی طرح ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے کیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کی صورت میں طالبان دوبارہ ملک پر قابض ہوسکتے ہیں۔رابرٹ گیٹس کا موقف ہے کہ طالبان افغان حکومت کے ساتھ اس لیے مذاکرات سے انکار کررہے ہیں کیونکہ وہ دوبارہ افغانستان کا قبضہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ ویتنام سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد کمیونسٹ قوتوں سے ملک کا انتظام سنبھال لیا تھا۔انہوں نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ انخلا سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ کابل حکومت مستحکم ہو، اس وقت 12 ہزار امریکی اہلکار افغانستان میں موجود ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ طالبان کا قبضہ خاص طور پر افغان عورت کے لیے برا ثابت ہوگا۔تاہم حال ہی میں طالبان نمائندوں نے کہا کہ وہ افغان آئین کے تحت خواتین کو ملنے والے حقوق ضبط نہیں کریں گے اور انہیں نوکری کرنے اور اسکول جانے کی اجازت ہوگی۔