ایک سال کے اندر ملک سے مہنگائی ختم ہوجائے گی‘ شہریار آفریدی

115

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لیے دوست ممالک سے 15 بلین ڈالر لائی‘ جب حکومت ملی تو زرمبادلہ کے ذخائر 15 دنوں کے تھے‘ عالمی مالیاتی ادارے کے بغیر پاکستان کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہ تھا‘ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں‘ ملک لوٹنے والوں سے ضرور حساب لیں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قرض لینے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کے بغیر دوسرا آپشن نہیں تھا، اچھی شرائط کے ساتھ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ڈیل ہوئی ہے جس سے ایک سال کے اندر ملک سے مہنگائی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کی نگرانی کرتے رہے۔