پاک بحریہ کے محمد عباس کی فوجی اعزاز کے ساتھ ہری پور میں تدفین

168
ہری پور:دہشت گرد حملے میں شہید نیوی اہلکار محمد عباس خان کی نمازہ جنازہ ادا کی جارہی ہے
ہری پور:دہشت گرد حملے میں شہید نیوی اہلکار محمد عباس خان کی نمازہ جنازہ ادا کی جارہی ہے

ہری پور (صباح نیوز)گوادر میں شہید ہونے والے پاک بحریہ کے محمد عباس خان کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گائوں ہری پور میں کر دی گئی۔ محمد عباس خان نے پی سی گوادر میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ قومی دفاع کے لیے شہدا کی عظیم قربانیاں لائق تحسین ہیں۔