الیکٹریکل مشینری کی برآمدات میں 9.81 فیصد کا اضافہ

22

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مالی سال2018-19 کے پہلے 9 ماہ کے دوران متفرق الیکٹریکل مشینری کی برآمدات میں 9.81 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران 2 ہزار 853 ملین روپے مالیت کی متفرق الیکٹریکل مشینری برآمد کی گئی جبکہ رواں مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران متفرق الیکٹریکل مشینری کی ملکی برآمدات 3ہزار 133ملین روپے مالیت تک بڑھ گئیں۔