میٹرو پاکستان نے سوشل رسپانسیبلیٹی ایوارڈ جیت لیا

137
میٹرو پاکستان کے ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز پرویز اختر مجیب الرحمن شامی سے ایوارڈ وصول کررہے ہیں
میٹرو پاکستان کے ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز پرویز اختر مجیب الرحمن شامی سے ایوارڈ وصول کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی سرکردہ ہول سیل کمپنی میٹرو پاکستان نے شوکت خانم سوشل رسپانسیبلیٹی ایکسیلنس ایوارڈ جیت لیا ہے ۔میٹرو پاکستان کو یہ ایوارڈ شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال و ریسرچ سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں شوکت خانم اسپتال کیلئے عطیات جمع کرنے کے سلسلے میں نمایاںکردار ادا کرنے کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ۔میٹرو پاکستان ملک کے ان پانچ اداروںمیںشامل تھی جن کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔میٹرو پاکستان کے ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز پرویز اختر نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال و ریسرچ سینٹرکے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان اور معروف صحافی و کالم نویس مجیب الرحمن شامی سے ایوارڈ وصول کیا ۔