چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے پہلا حکم نامے کا خیر مقدم

48

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر سلیم پاریکھ نے فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے نئے چیئرمین شبر زیدی کے پہلا حکم نامے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں ایف بی آر افسران کو ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے سے روکنے کی سخت ہدایت جاری کی گئی ہے۔ایک بیان میں سلیم پاریکھ نے نئے چیئرمین ایف بی آر کے اس اقدام کو بھی سراہا کہ پیشگی اطلاع کے بغیر کسی شہری کے بینک اکائونٹس منجمد نہیں کیے جائیں گے۔ بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے سے 24 گھنٹے پہلے چیئرمین ایف بی آر سے اجازت لینا ہوگی۔