پاکستان کسٹمز کے22ممالک کی حکومتوں کسٹمز انتظامیہ سے معاہدہ

28

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز نے کرنسی کراس بارڈراسمگلنگ میں ملوث افراد کا پتہ چلانے کی غرض سے22ممالک کی حکومتوں کسٹمز انتظامیہ سے باہمی تعاون کی مفاہمت کی یادداشتوں (ایم اویوز) پر دستخط کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان ممالک کی حکومتوں اور کسٹمز انتظامیہ سے پکڑ ی گئی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کاسراغ لگانے کے لئے تعاون حاصل کیاجائے گا۔ پاکستان کسٹمز نے اس سلسلے میں مذکورہ 22ممالک کوباہمی قانونی تعاون کی درخواستیں ارسال کردی ہیں۔ پاکستان کسٹمز نے اس ضمن میں پہلے ہی ملک کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر ایڈوانس پیسنجر انفارمیشن سسٹم (اے جی آئی ایس) اور نیشنل ٹارگیٹنگ سینٹر کے قیام جیسے اقدامات کرلئے ہیں۔