ایف پی سی سی آئی اور کراچی چیمبر کا بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے روکنے کے اقدام کا خیرمقدم

57

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نئے چیئر مین ایف بی آرشبر زیدی کے جا ری کردہ احکامات کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ ان احکامات کے مطابق ایف بی آر افسران ٹیکس دہندگان کو کم ازکم 24گھنٹے پہلے اطلاع کیے بغیر ان کے بینک آکا ئونٹس تک رسا ئی حاصل نہیں کر سکتے مزید یہ کہ اس سے متعلق چیئر مین ایف بی آر سے منظوری لینا بھی ضروری ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئرداروخان اچکزئی نے کہاکہ شروع ہی سے ایف پی سی سی آئی نے ایف بی آرافسران کے اختیار ات کے غلط استعمالات سیکشن 48سیلزٹیکس ایکٹ 1990اور سیکشن 140انکم ٹیکس آرڈننس 2001کے مطا بق قا نو نی عمل کو پورا کیے بغیر ٹیکس دہند گان کے بینک اکا ئونٹس بقایاجات کی ریکو ری کے خلاف آواز اٹھائی ہے ۔ انجینئردارو خان اچکزئی نے وضا حت دیتے ہو ئے مز ید کہاکہ سیکشن 48کے تحت ٹیکس افسران کے بینک اکا ئو نٹ سے بقایاجات کی ریکو ری کے واقعات میں اضا فہ ہوا ہے جس سے ٹیکس دہندگان کے اعتماد متا ثر ہو ا ہے اس اقدا م سے جوکسی بھی منصوبے کی کا میابی کے لیے ضروری ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان ہدایا ت سے بغیر پیشگی اطلا ع ٹیکس دہندگان کے بینک اکا ئو نٹس سے رقم کی ایف بی آرمنتقلی کی شکا یا ت میں کمی آئے گی ۔ دریں اثناء کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا نے شبر زیدی کے بطور نئے چیئرمین ایف بی آر چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی تمام ان لینڈ کمشنرز کو بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے روکنے کے حکم نامے کا خیرمقدم کیا ہے۔