مرکنٹائل ایکس چینج میں 20.9 ارب روپے کے سودے

28

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,742 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 20.9ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 21,177 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 13.681 ارب روپے تھی جبکہ ڈی جے کے سودوں کی مالیت 3.479 ارب روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.293 ارب روپے, سونے کے سودوں کی مالیت 867.721 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 821.458 ملین روپے رہی۔