ڈالرکی قیمت میں4پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا

21

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مقامی کرنسی مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں4پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.36روپے سے بڑھ کر 141.40 روپے اور قیمت فروخت 141.46روپے سے بڑھ کر141.50روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں1.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔