ملائیشیاء سے ترسیلات زر میں 35.7 فیصد کا اضافہ

17

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رواں مالی سال2018-19ء کے ابتدائی 10 ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران ملائیشیاء سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 35.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس دوران امریکا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر مجموعی ترسیلات زر کے 31 فیصد تک پہنچ گئیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور برطانیہ سے رقم کی وصولی گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں بالترتیب دو اور ایک فیصد زائد رہی ہے۔