سونے کی فی تولہ قیمت میں500روپے کمی

24

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ہوگئی جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے اورمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا500روپے سستاہوگیا۔فی تولہ سونے کی قیمت میں500روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں428روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت70500روپے سے گھٹ کر70000روپے ہوگئی۔