ٹیکسٹائل مشینری کی قومی درآمدات میں 2.18 فیصد کی کمی

17

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مارچ 2019ء کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی قومی درآمدات میں 2.18 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق مارچ 2019ء میں ٹیکسٹائل مسینری کی درآمدات 41.2 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ مارچ 2018کے دوران 42.1 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مارچ 2018 ء کے مقابلہ میں مارچ 2019ء کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 2 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔