گندم کی ملکی برآمدات میں 70.9 فیصد کی کمی

16

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مارچ 2019ء کے دوران گندم کی ملکی برآمدات میں 70.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2019ء میں گندم کی برآمدات 1.5 ارب روپے تک کم ہو ئیں جبکہ مارچ 2018ء کے دوران 5.3 ارب روپے کی گندم برآمد کی گئی تھی۔اس طرح مارچ 2018ء کے مقابلہ میں مارچ 2019ء کے دوران گندم کی قومی برآمدات میں 3.8 ارب روپے یعنی 70.9 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔