سندھ کی وحدت پر حملہ کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سندھی ادبی سنگت

47

نوابشاہ (سٹی ڈسٹرکٹ) سندھی ادبی سنگت شاخ نوابشاہ کی جانب سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج، مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ گورنر سندھ کوسندھ کی سرزمین کو الگ کرنے کا کوئی حق نہیں، ہم ان کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے اصل وارث سندھی ہیں اور سندھ کی وحدت پر حملہ کرنے والوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جب تک ایک بھی غیر ت مند سندھی زندہ ہے سندھ کو کوئی بھی تقسیم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گورنر سندھ کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔