تلہار،اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار کیخلاف انتظامیہ جاگ گئی ،کئی علاقوں میں چھاپے

27

تلہار(نمائندہ جسارت)تلہار میں اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار کیخلاف انتظامیہ بالآخر جاگ گئی شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے تمام کلینکس سے اتائی ڈاکٹر فرار تھے۔ ایم ایس تلہار اعجاز حمید آرائیں، مختارکارعبدارشید میمن نے پولیس کیساتھ کارروائیاں کرکے اتائی ارشاد سومرو، شہباز علی، ٹانبو مل کی کلینکس سیل کردی جبکہ ڈاکٹر حضرات چند منٹ پہلے ہی اپنے کلینک بند کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے شہر کے 15 اتائیوں کی لسٹ تیار کر رکھی ہے۔ رابطے پر ایم ایس ڈاکٹر اعجاز اور ایس ایچ او الہ بچایوپیرزادو نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات اور آئی جی کی خصوصی ہدایات پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ عوام کی جان سے کھیلنے والوں کا گھیرا تنگ کر دیا ہے قانون سب کیلیے ہے۔