لاڑکانہ، ایچ آئی وی اسکریننگ میں 53 نئے کیس سامنے آ گئے

64

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تحصیل اسپتال رتو ڈیرو میں 15 ویں روز ایچ آئی وی اسکریننگ کے اختتام پر سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر سکندر میمن نے نتائج جاری کردیے، پندرہویں روز 1584 افراد کی بلڈ اسکریننگ کی گئی، جس میں 53 نئے ایچ آئی وی کیسز سامنے آ گئے، متاثرین میں 45 بچے 8 خواتین شامل، بچوں میں 24 لڑکے 21 لڑکیاں ایچ آئی وی وائرس کا شکار ہوئے، 15 روز میں 10666 افراد کی اسکریننگ کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 447 ہوگئی ہے۔