مجلس احرار اسلام لاہور کا اظہار تعزیت

68

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احراراسلام لاہور کے سنیئرکارکن کلیم اللہ خان 2رمضان المبارک 8مئی بدھ کو بقضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے جن کے ایصال ثواب کے لیے ایوان احرار نیومسلم ٹائون لاہور میں قرآن خوانی اوردعائے مغفرت کرائی گئی۔ اس موقع پر مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس ،قاری محمد یوسف احرا ر ، حاجی محمد لطیف ، قاری محمد قاسم بلوچ ، قاری عبدالعز یز ،ڈاکٹرضیا الحق قمر ، رانا حبیب اللہ ، محسن نثار ،مرزاعاطف بیگ اوردیگر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم جماعت کے سرگر م کارکن تھے جن کی جماعت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجا ئے۔ انہوںنے لواحقین کو صبرجمیل اور مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعاکی۔