ڈگری پولیس چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر کے بے گناہ نوجوانوں کو پکڑ رہی ہے، محمد حسین بلوچ

67

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری پولیس ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر کے بے گناہ نوجوانوں کو پکڑ رہی ہے۔ یہ بات بلوچ کالونی کے رہائشی سماجی رہنما محمد حسین بلوچ، طارق بلوچ اور ندیم بلوچ نے صحافیوں کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈگری پولیس دو روز قبل بلوچ کالونی میں رات کے دو بجے سحری کے وقت ہمارے گھروں میں بنا کسی وارنٹ اور لیڈیز پولیس کے گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اور ہمارے ایک نوجوان حامد بلوچ کو بے گناھ پکڑ کر تھانے لے آئی جسے دوسرے دن چھوڑ بھی دیا۔انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی میرپور خاص، ایس ایس پی میر پورخاص اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈگری پولیس کی جانب سے بنا وارنٹ اور لیڈیز پولیس کے ہمارے گھروں میں داخل ہونے اور بے گناھ نوجوان کو گرفتارکر کرکے ہراساں کرنے کا نوٹس لیکر پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔