نسیم نگر میں پولیس کی کارروائی، منشیات فروش کو گرفتار کے چرس برآمد کرلی

54

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کے علاقے نسیم نگر میں پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش کو گرفتار کے چرس برآمد کرلی، نسیم نگر چیک پوسٹ کے انچارج سب انسپکٹر زاہد چانڈیو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بچاؤ بند گوٹھ مصری جان رند کے قرب چھاپا مار کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم علی اصغر رند ولد تاج محمد سکنہ ہاشم سومرو گوٹھ نسیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 200گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔