دیہی علاقوں میں دس گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، محمد سہیل خان

16

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین محمد سہیل خان نے ضلع حیدر آباد میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حیسکو چیف نے رمضان المبارک میں صرف دوگھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا وعدہ کیا تھا لیکن چھے روز ہوچکے ہیں، صورتحال یہ ہے کہ ضلع میں پہلے سے بجلی معطل رہنے کی اطلاع مل رہی ہے، یومیہ چھے سے آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں دس گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔