ماروی میمن کا نواز شریف کیخلاف بیان حیرت انگیز ہے، محمد سمیع عباسی

25

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن میڈیا سینٹر حیدر آباد رہنما محمد سمیع عباسی نے کہا کہ ماروی میمن میاں نواز شریف کے دور میں انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن رہ چکی ہیں، ان کا قائد کیخلاف بیان حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ماروی میمن کا یہ کہنا کہ شریف برادران کو کارکنان کی کوئی پرو انہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ حکومت کا حصہ تھیں اس وقت کارکنان کے مسائل پر نواز شریف سے بات کیوں نہیں کی، نہ کارکنان کے کسی مسئلے کو اٹھایا، آج انہیں مسلم لیگی کارکنوں کے درد اٹھ رہا ہے، یہ ہمدردی اچانک کیسے جاگ گئی، دراصل وہ صرف سیاسی فائدے سمیٹنے کے لیے پارٹیاں تبدیل کرتی ہیں۔