اہم پوسٹوں پر سیاسی وسفارشی بنیاد پر من پسند جونیئر او پی ایس افسران ہنوز برقرار

27

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایپکا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے جنرل سیکرٹری آصف خان غزنوی نے کہا ہے کہ ادارہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں سینئرز ملازمین کا استحصال وحق تلفی کرتے ہوئے اہم پوسٹوں پر سیاسی وسفارشی بنیاد پر من پسند جونیئر او پی ایس افسران ہنوز برقرار ہیں، جس سے نااہل وجونیئر ملازمین او پی ایس افسران کے روپ میں افسری کے مزے لوٹ رہے ہیں، جس کی بدولت ادارے کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے، جبکہ گزشتہ 30 سے 35 سال کی سروس مکمل کرنے والے سینئر وتجربے کار اہل ملازمین ان افسران کی افسری کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جو کہ پروموشن کے منتظر اہلکاران کے ساتھ بد ترین ظلم ہے۔ لہٰذا چیف جسٹس سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ پی ایس ای میں سینئرز ملازمین کی ڈی پی سی جلد از جلد کرانے کے احکامات دیے جائیں۔