۔12مئی کے شہداء کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے، محمد خالد قادری

17

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مذہبی سماجی رہنما محمد خالد قادری نے کہا ہے کہ 12مئی کے شہداء کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے 12مئی کے شہداء کے لواحقین کو تاحال انصاف نہیں ملا وہ بھیانک دن بھلایا نہیں جاسکتا جب دہشت گردوں نے اپنے مفادات کی خاطر شہر کراچی میں کون کی ہولی کھیلی سنی تحریک کے سیکٹر انچارج محمد سہیل کو شہید کردیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایسے کتنے ہی کیسز ہیں جو سالہا سال سے عدالتوں میں چل رہے ہیں، ابھی تک اپنے انجام کو نہیں پہنچے جب انصاف نہیں ملے گا تو نظام پر کون یقین کرے گا اگر یہ انصاف ملے اور قالوں دہشت گردووں کو سزائے موت دی جائے تو ان کے حوصلے پست ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف جو کہ انتخابات سے قبل انصاف کے نعرے لگاتی اب ان کا انصاف کہاں ہے سانحہ ساہیوال کے معصوم بچے اپنے والدین کے قاتلوں کو پھانسی پر دیکھنا چاہتے ہیں۔