بصارت سے محروم افراد میں راشن اور عید کے کپڑوں کی تقسیم

51

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کی جانب سے ادارہ تربیت وتعاون برائے نابینا افراد لطیف آباد نمبر 7 میں بصارت سے محروم مستحقین میں راشن اور عید کے کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ حیدر آباد محبوب زمان تھے، جبکہ تنطیم کے جنرل سیکرٹری اے ڈی پیرزادہ، صدر عبدالرشید خان، فنانس سیکرٹری سید محمود علی کے علاوہ مختلف این جی اوز کے نمائندوں اور بصرت سے محروم افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محبوب زمان نے کہا کہ حیدر آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ حیدر آباد کی واحد تنظیم ہے جو کہ بغیر کسی امتیاز کے نابیناؤں کی فلاح کے لیے کام کررہی ہے۔ انہوں نے تنظیم کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے مستحقین کی فلاح و بہود کے لیے کام کررہے ہیں اور راشن وعید کے کپڑے تقسیم کررہے ہیں جوکہ قابل فخر ہے۔ اے ڈی پیر زادہ نے کہا کہ ہر سال کی امسال بھی 90 مستحقین میں راشن اور عید کے کپڑے تقسیم کیے جارہے ہیں۔ انہوںنے مخیر حضرات سے اپیل کی وہ اس کار خیر میں دل کھول کا حصہ لیں تاکہ مستحقین کی زیادہ سے زیادہ امداد کی جاسکے۔