کھارادرمیں زیرتعمیرعمارت سے گرنے والا مزدورموقع ہی پردم توڑگیا

18

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھارادر میں چھت سے گر کر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کھارادر تھانے کی حدود کتیانہ اسپتال کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت سے گر کر ایک مزدور موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی لاش کو ایمبو لنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ، متوفی کی شناخت 55سالہ محمد شاہ کے نام سے ہوئی،ماڑی پور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔