موٹرسائیکل چورگروہ کاکارندہ گرفتار،اسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمد

33

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف پولیس نے بھینس کالونی موڑ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم سے برآمد موٹرسائیکل قائدآباد چوری کی گئی تھی،ملزم موٹرسائیکل چوری کے کئی مقدمات میں تھانہ بن قاسم اور اسٹیل ٹاؤن میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔گروہ کے دیگر کارندوں کی تلاش جاری ہے۔