ابراہیم حیدری میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم گرفتار،2فرار

34

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ابراہیم حیدری پولیس نے جمعہ پْلیہ کے قریب مبینہ مقابلے میںایک ملزم عمر خان ہزاروی کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عمر خان عرف عمر ہزاروی سے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں،گرفتار ملزم ابراہیم حیدری میں زمین پر قبضے کی سرپرستی کرتا تھا،پولیس نے گرفتارملزم سمیت فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔