پانی کوترسے پی آئی بی کالونی کے مکین سڑکوں پرنکل آئے

25

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) شہرقائد کے مکینوں کا پانی بند،رات گئے سڑکوں پر آگئے ،رمضان المبارک میں پانی کی بندش کے خلاف پی آئی بی کا لونی کے مکین رات گئے سڑکوں پرنکل آئے،ٹائرجلائے واٹربورڈحکام کے خلاف خوب نعرے بھی لگائے،رمضان المبارک میں رات گئے پانی کی بندش کے خلاف پی آئی بی کالونی کے مکین پھٹ پڑے،مشتعل علاقہ مکینوں کا پانی کی بندش پر احتجاجاً سڑک پرٹائرجلاکر ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی۔احتجاجی مظاہرین نے علاقے میں پانی کی عدم فراہمی پرواٹربورڈ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔واٹر بورڈ عملے اور پولیس کی جانب سے دو دن میں پانی سپلائی بحال کرنے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا، مظاہرین کاکہناتھاکہ اگر دو روز میں پانی نہیں آیا تو دوبارہ احتجاج کاسلسلہ شروع کردیں گے۔