اسکولوں میں موسیقی کی تعلیم آئین کے خلاف ہے،تنظیم اساتذہ

57

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ـصوبائی وزیر تعلیم کی تعلیمی اداروں میں موسیقی کی تعلیم کے اعلان پر تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر ابو عامر اعظمی ،کراچی ڈویژن کے صدر شفیق الرحمن عثمانی ،سیکرٹری کراچی صادق موسیٰ اور ہائر فورم کے صدر پروفیسر مظہر حسین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر تعلیم سید سردارشاہ بنیادی مسائل کو حل کرنے کے بجائے غیر ضروری چیزوں میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ناچ گانا ہمارا کلچر نہیں ہے وزیر تعلیم اس کو اپنے گھر تک محدود رکھیں تعلیمی اداروں میں نہ لائیں ۔پروفیسر ابو عامر نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو بولنے سے پہلے دستور کا مطالعہ کرلینا چاہیے ،اسکولوں میں موسیقی کی تعلیم دینا دستورِپاکستان کی خلاف ورزی ہے ۔کراچی ڈویژن کے صدر شفیق الرحمن عثمانی نے کہا کہ اس طرح کت اقدامات دراصل غیر ملکی ایجنڈاہے۔ ،تنظیم اساتذہ میوزک کلاس کی بھر پور مخالفت کرے گی۔صوبائی وزیر تعلیم اور وزیر ِاعلیٰ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس فیصلے کو واپس لیں اور میوزک کے بجائے قرآن کی تعلیم کے لیے اساتذہ کا تقررکیا جائے ۔