ٹریفک حادثات میں بہن بھائی اور 26سالہ نوجوان جاں بحق

44

کراچی (اسٹاف ) میمن گوٹھ تھانے کی حدود مائی نیازی سوئی گیس روڈ پر سڑک عبور کرنے والے افراد کو تیز رفتار ڈمپر نمبر TAB.219نے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں بھائی بہن موقع ہی پر دم توڑ گئے، جبکہ کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی ،پولیس نے لاشوں اور زخمی کو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیاگیا ،زخمیبچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔جاں بحق ہونے والے بھائی بہن ہیںجو میمن گوٹھ ہی کے رہائشی تھے۔پولیس ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا ہے جبکہ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور حزب اللہ شاہ کوگرفتار کرکے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ہے ،شاہ لطیف تھانے کی حدود بچہ جیل کے قریب تیز رفتار لوڈنگ ٹرک نمبر KY.9327نے رکشا نمبر D.95339 کو کچل ڈالا جسکے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 26سالہ کاشف ولد عاشق کے نام سے کی گئی ہے۔جاں بحق اور زخمیوںکا ایک ہی خاندان سے تعلق اور کورنگی ڈھائی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔