فرقہ واریت نے پاکستان کی بنیاد کونقصان پہنچایا،اسامہ رضی

20

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے جماعت اسلامی علاقہ کورنگی شرقی کے تحت زمان ٹائون کورنگی میں شکیل احمد کی رہائش گاہ پر دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خالصتا اسلام کے عملی نفاز کے لیے قائم ہوا ہے ۔ہندوستان میں بھی ہم اپنی عبادت کر رہے تھے لیکن پاکستان کے قیام کا مقصد مدینے جیسی ریاست کا عملی نفاذ تھا ۔پاکستان کے حکمراں مسلمان ضرورہیں لیکن اسلام کے نفاذ سے ان کا کوئی واسطہ نہیں ہے ۔رمضان المبارک کے مہینے میں قائم ہونے والا ملک اللہ کا انعام ہے ۔ہم نے اللہ سے ناشکری کی ہے ۔پاکستان میں اقتدار ان لوگوں کے حوالے کیا جنہوں نے کھلم کھلا اللہ کی نافرمانی کی اور ملک میں سودی معیشت کو مسلط کیا ۔انہوںنے کہا کہ ملک میں تعصب اور فرقہ واریت کو ہوا دے کر ہماری اساس کو نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا عادلانہ نظام ہی ہمارے مسائل کا واحد حل ہے ۔