شہرکی طلب زیادہ ،پانی بہت ہی کم دستیاب ہے،واٹربورڈ

16

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ کراچی کو اس کی طلب سے کہیں کم پانی دستیاب ہے،طلب و رسد میں واضح فرق ہونے کے باوجود واٹربورڈ شہر کے کونے کونے تک پانی کی منصفانہ فراہمی لیے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما کرم اللہ وقاصی کی قیادت میں ملاقات کے لیے آنے والے یوسی چیئرمینوں کے وفد کے ساتھ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ سخت گرمیوں میں پانی کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے نیز واٹربورڈ کے پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کی فراہمی میں تعطل سے بھی فراہمی آب کے مسائل جنم لیتے ہیں،انہوں نے واٹربورڈ کے افسران کو ہدایات دیں کہ واٹربورڈکے پمپنگ اسٹیشنز کے احاطے میں اگر کوئی تجاوزات پائی جائیں تو متعلقہ افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔