سندھ میں ایڈزکاپھیلاؤتشویشناک ہے، انتخاب عالم سوری

49

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیو من رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے سندھ میں ایچ آئی وی ایڈز کا پھیلاؤ تشویشناک ہے ۔یہ محکمہ صحت کی غفلت کا مظہر ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انتخاب عالم سوری کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی سہولتیں پہنچانا اورامراض سے متعلق شعوروآگہی فراہم کرنا حکومت اور اس کے محکمہ صحت کی ذمے داری ہے، حکومت کو چا ہیے کہ وہ فوری طور پر قومی سطح پر ایک ایسا دارہ قائم کرے جو ہر مرض سے متعلق شہر شہر شعوروآگہی فراہم کرے اورامراض کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردارادا کرے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 65ہزارہے مگر 23 ہزار 753 مریضوں نے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے ،ایچ آئی وی کے مریضوں کا خود کو رجسٹرڈنہ کرانا محکمہ صحت ہر عدم اعتماد یا پھر شعوروآگہی کی کمی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔اس سلسلے میں لوگوں میں اعتماد پیدا کیا جائے۔