ٹارگٹ کلر فیصل موٹا اور دیگر کے خلاف ریکار ڈ عدالت میں جمع

32

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیوایم مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزموں کے خلاف کیس کی سماعت، ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلر فیصل موٹا اور دیگر کے خلاف تفتیشی افسر نے ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا،نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں ملزمان سے برآمد اسلحہ، بارود کی مکمل تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی گئیں،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ رینجرز نے مارچ 2015 کو متحدہ مرکز پر چھاپے کے دوران خطرناک اسلحہ اور بارود قبضے میں لیا،نائن زیرو پر چھپایا گیا اسلحہ شہر میں ہونے والی وارداتوں میں استعمال ہوتا تھا،عدالت نے 15 مئی کو مزید گواہوں کو طلب کرلیا،رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران پولیس کو مطلوب ایم کیوایم کے 26 کارکنوں کو گرفتار کیا تھا،ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی وارداتوں کے بعد ایم کیوایم مرکز میں روپوش تھے۔