حاجی مسعود پاریکھ کے داماد سپرد خاک

24

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میمن خدمت فورم کے صدر اور ممتاز سماجی رہنما حاجی مسعود پاریکھ کے داماد منصور اکبر اتوار کی شب رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ پیر کو بعد نماز ظہر غفوریہ مسجد سولجر بازار میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں، تاجروں، صنعتکاروں اور صحافیوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔