بھل صفائی کاکام جلدازجلد مکمل کیاجائے،ناصرشاہ

12

کراچی(اسٹاف ر پورٹر) سینئر صوبائی وزیر آبپاشی سید ناصر حسین شاہ نے ہدایت کی ہے کہ چھوٹے اور آخر کے آبادگاروں تک پانی پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ بھل صفائی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور طریقے کے مطابق پورا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آبادگاروں اور کاشتکاروں تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں جاری کاموں کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں کراچی تا لاڑکانہ دورے کے موقع پر بھل صفائی کے نگران متعلقہ افسران و انجینئرز کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جس بھروسے اور امیدوں کے ساتھ مجھے آبپاشی کا قلمدان سونپا ہے اسکے تحت ٹیل کے آبادگاروں کا کاشتکاروں تک پانی پہنچانا میرے لیے چیلنج ہے۔