زکوٰۃ کی وصولی اورتقسیم شریعت کے مطابق شفاف بنائی جائے،شاہ عبدالحق

26

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ زکوٰۃغریبوں اور مستحقین کا حق ہے یہ غربا ہی پر خرچ ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی اداروں کا بغیر اجازت زکوٰۃ کٹوتی اور تقسیم کے امور میں شکوک و شبہات کا تاثرعام ہے۔ ملک میں زکوٰۃ وصولی اورتقسیم کے نظام کو شریعت کے مطابق شفاف بنا یا جائے مستحقین تک زکوٰۃ پہنچنے لگے تو غربت کاخاتمہ ممکن ہے۔