دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے‘ چین

60

بیجنگ (آن لائن) چین نے گوادر میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا‘ گوادر میں چینی افراد کی حفاظت یقینی بنانے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں‘ حملے کے بعد پاکستانی فورسز کی فوری کارروائی قابل تعریف ہے‘ حملے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے خاندان سے اظہارہمدردی کرتے ہیں‘ گوادرکے ہوٹل میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے بھی دہشت گرد منصوبے کوکامیاب نہ ہونے دینے کا عزم ظاہرکیا ہے‘ چین پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے حمایت جاری رکھے گا‘ ہم ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے خواہاں رہے ہیں‘ پاکستانی فوج ملکی سلامتی و استحکام کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔