پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میںکمسن بچی کی آبرو ریزی کی مذمت

25

اسلام آباد (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں 3 سالہ کشمیری بچی کی آبرو ریزی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اور وحشیانہ اور دلخراش واقعہ ہے۔ گزشتہ روز ترجمان نے کہا کہ احتجاجی مظاہرین پر پیلٹ گنز کی فائرنگ کی تازہ ترین اطلاعات مسلسل بھارتی مظالم کی عکاسی کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل میں بدھ کو مبینہ طور پر3 سالہ بچی کی آبروریزی کی گئی جس کے خلاف پوری وادی میں وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔