عبدالحفیظ شیخ اوررضا باقر کاتقرر سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

42

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں عبدالحفیظ شیخ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے معیشت اور رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا‘ سندھ ہائی کورٹ میں مولوی اقبال حیدر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی‘ عدالت نے ریمارکس دیے کہ معاون خصوصی برائے معیشت اور گورنر اسٹیٹ بینک کا تقرر پالیسی معاملہ ہے، اس میں آئین و قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ اور باقر رضا کا تقرر ملک کی خودمختاری سے جڑا ہوا ہے ۔