نیب کراچی کی ٹیم نے محمد یٰسین پلیجو کواسلام آباد سے گرفتار کر لیا

81

اسلام آباد(اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی کی ٹیم نے محمد یٰسین پلیجو کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔مذ کورہ ملزم ٹائون کمیٹی سجاول میں انجینئر ہے۔ ملزم پر ٹائون کمیٹی میں جعلی رجسٹر اور جعلی پیمائش کی بکس تیار کر نے کا الزام ہے۔ نیب کو انویسٹی گیشن کے دوران معلوم ہوا کہ ٹائون کمیٹی کے افسران نے فرضی ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کرکے 100 ملین روپے کی خوردبرد کی۔ انہوں نے زمین پر کوئی کام کرائے بغیر ٹائون کمیٹی سجاول کے بینک اکاؤنٹ سے زیادہ تر نقد رقم نکالی۔ملزمان کے خلاف مئی 2016ء میں احتساب عدالت حیدرآباد میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا گیا۔ قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔