پاکستان کے عوام عدالتی نظام سے مطمئن نہیں، فواد چودھری

19

لاہور(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف منتیں کرکے باہر گئے ہیں اور ان کی حرکتوں سے لگتا نہیں کہ وہ واپس آئیں گے مگر ہم انہیں کھینچ کے لائیں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیم خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ہائی کورٹ آیا، عدالتی نظام سے پاکستان میں لوگ مطمئن نہیں، احتساب کا نظام چل رہا ہے لیکن اس میں اصلاح کی ضرورت ہے کیوں کہ لوگ احتساب کا عمل تیزی سے چلتا دیکھنا چاہتے ہیں اور تمام کیسز کا میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے ، امید ہے ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بیان سے واضح ہے کہ ہم پچھلی حکومتوں کے کرتوتوں کی وجہ سے یہاں تک پہنچے ہیں، باہر سے پیسے لیے تو واپس تو کرنے ہیں اور ان کا گند صاف کرنے میں کچھ وقت تو لگنا ہے جب کہ حکومت کو احساس ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف بھی 6 ہفتے کے لیے علاج کے بہانے جیل سے باہر آئے ۔