عمران خان کے رشتے داروں کو نوازنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم لائی جا رہی ہے،شاہد خاقان عباسی

182

مسلم لیگ(ن)کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے رشتے داروں کو نوازنے کیلئے ایمنسٹی  اسکیم  لائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانا بناتے ہوئےکہاکہ ن لیگ کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم حرام اور عمران خان کی حلال ہے، عمران خان کی کرپشن حلال جب کہ کسی اور کا کام ٹھیک نہ ہونا حرام ہے، ایک سال پہلے مسلم لیگ (ن) کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم بری اور آج عمران خان کی ٹھیک ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم ایمنسٹی اسکیم لائے تو عمران خان اور اسد عمر نے لعنتیں بھیجیں،  ہماری ایمنسٹی اسکیم اصلاحاتی پیکیج تھا، ہر سال ایمنسٹی اسکیم نہیں لائی جاتی۔

شاہد خاقان عباسی نےمسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امیرمقام کےبیٹے پرتین کروڑروپے سے کم کی کرپشن کاالزام ہےجس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا،انہوں نے  کہا کہ ملک کے سیاسی انتقام میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، پہلے نیب تھی اب ایف آئی اے بھی سامنے آئی ہے، حکومتی ادارے سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیر مقام کے بیٹے کے خلاف این ایچ اے نے کوئی شکایت نہیں کی،ٹھیکہ2009میں پیپلزپارٹی کی حکومت میں دیاگیا،یہ کیفیت ہے اس مقدمے کی،اس کوسیاسی انتقام نہ کہیں توکیا کہیں،سڑک کاٹھیکہ سال 2009کاہے شکایت یاتکلیف وزیرکوہے،اگرسیاسی انتقام کی سیاست کھیلنی ہے تو حکومت خودبھی تیارہوجائے۔