خادم حسین رضوی کی ضمانت منظور

259

لاہور ہائی كورٹ  نے تحریک لبیک پاکستان کے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری كی درخواست ضمانت منظور كر لی۔ عدالت نے 5لاكھ  روپے كے مچلكوں كے عوض خادم حسین رضوی کی درخواست ضمانت منظور کی ۔

جسٹس قاسم علی خان كی سربراہی میں دوركنی بینچ نے ضمانت كی درخواستوں پر10مئی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پیر افضل قادری کی ضمانت پندرہ جولائی تک منظور کی ہے۔ خادم رضوی اور افضل قادری کی رہائی کے فیصلے پر تحریک لبیک کے کارکنوں نے بھرپور نعرے بازی بھی کی۔

یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 90 سے زائد افراد کو ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے انھیں 30 دن تک نظر بند کر دیا گیا ۔

لاہور کی ڈپٹی کمیشنر صالحہ سعید نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو  بتایا تھا کہ خادم حسین رضوی، دوسرے لیڈران اور ان کے دیگر ساتھیوں کو پنجاب حکومت کی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔