امیر مقام کا بیٹا گرفتار

211

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شانگلہ الپوری روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کے بیٹے اشتیاق کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں الپوری روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد ن لیگی رہنما امیر مقام کے بیٹے سمیت 5 ٹھیکیداروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ شانگلہ الپوری روڈ میں مبینہ کرپشن کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے جس میں ٹھیکیداروں، پراجیکٹ ڈائریکٹر، این ایچ  اے اور انجینئرز کو نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے انکوائری میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ  اے) کے 11 اعلیٰ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی ہے جب کہ امیر مقام اینڈ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر مقام اینڈ کمپنی سے 62 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ریکوری کی بھی تجویز دی گئی ہے۔