امریکا میں پاکستانیوں پر زمین تنگ کردی گئی

246

امریکا نے 60 سے زائد پاکستانیوں کو مختلف قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے جن پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اُن پر ویزا قوانین سمیت مختلف قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا سے نکالے جانے والے پاکستانیوں پر مجرمانہ الزامات بھی ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستانیوں کو اسلام آباد لایا جائے گا۔

دوسری جانب قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکا 70سے زیادہ غیر قانونی پاکستانیوں کو اپنے سے ڈی پورٹ کرنے جارہا ہے، امریکا چاہتا ہے کہ ان 70 پاکستانیوں کو پاکستان قبول کرے لیکن ہم نے انہیں قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کا کہا ہے۔