بربورا سٹرائیکووا اور سائی سو وائی نے میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

26

میڈرڈ(جسارت نیوز) بربورا سٹرائیکووا اور سائی سو وائی نے میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ سپین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز فائنل میں جمہوریہ چیک کی سٹرائیکووا اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار سائی سو وائی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی ژویفان اور ان کی کینیڈین جوڑی دار گبریلا ڈبروسکی کو 6-3 اور 6-1 سے زیر کر کے ٹائٹل حاصل کیا۔
ڈومنک تھیم اور ڈائیگو نے میڈرڈ اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں جگہ بنا لی
میڈرڈ(جسارت نیوز) ڈومنک تھیم اور ڈائیگو شارٹزمان میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔ سپین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھیم اور ان کے ارجنٹائنی جوڑی دار ڈائیگو شارٹزمان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے گوئیڈو پیلا اور ان کے پرتگالین جوڑی دار جائو سوزا کو 6-3 اور 6-2 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ تھیم اور ڈائیگو کو فائنل میں جین جولین راجر اور ہوریا ٹیکوا کا چیلنج درپیش ہو گا۔