افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7بچے جاں بحق

62

غزنی(آن لائن)جنوبی افغانستان میں گزشتہ روز ایک بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 7بچے ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ، یہ بات اہلکاروں نے بتائی جب جنگی اسلحے نے ایک بار پھر شہری جانیں لے لیں۔ دھماکا دارالحکومت کابل کے جنوب واقع صوبے غزنی میں اس وقت ہوا جب بچوں نے مرکزی سڑک کے قریب کھیلتے ہوئے ایک بارودی سرنگ میں قدم رکھے ۔ یہ بات صوبائی ترجمان عارف نوری نے غیرملکی خبرساںادارے کو بتائی ۔