جرم ثابت ہونے پر زرداری کی تمام جائداد ضبط ہونی چاہیے ، علی زیدی

59
کراچی: وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی پی این ایس سی کے نئے آئل ٹینکرز کا معائنہ کررہے ہیں
کراچی: وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی پی این ایس سی کے نئے آئل ٹینکرز کا معائنہ کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بحری امور علی زیدی نے خیرپور جہاز کا دورہ کیا اور کہا کہ نئے جہاز فلیٹ میں شامل ہونے سے پاکستان کو کرائے کی مد میں کروڑ ڈالر سالانہ بچت ہوگی ،پاکستان سالانہ درآمد کے لیے جہاز کے کرائے کی مد میں ساڑے 4 کروڑ ڈالر ادا کررہا ہے ، اس میں کمی سے ملک کو فائدہ ہوگا،2آئل ٹینکرز شامل کرلیے ہیں اور جلد تیسرے جہاز کی خریداری کے لیے بھی کام شروع کردیا ہے، ایک اور بڑی خوشخبری ہے کہ نجی شعبہ بھی پاکستان شپنگ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہے ۔وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ گزشتہ روز سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی جگہ کا دورہ بھی کیا، سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے 5ہزار392میٹر ڈرلنگ ہوچکی ہے۔پی این ایس سی کا نیا آئل ٹینکرز، خیر پور کراچی پورٹ آئل ٹرمینل پہنچ گیا ،پی این ایس سی میں آئل ٹینکرز کی فلیٹ کی تعداد6 ہوگئی۔برطانیہ سے خریدا گیا خیبر نامی آئل ٹینکرز دبئی سے 57 ہزار ٹن تیل لے کر پہنچا۔علی زیدی نے کہا کہ 2021ء تک سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل کردیں گے اس کے لیے چوری کا خاتمہ کریں گے۔علی زیدی نے کہا کہ کاش کہ ایسا قانون ہو کہ خاص طور پر شریف فیملی کا رائے ونڈ محل ضبط کرکے سرمایہ کے لیے خزانے میں اس کی رقم ڈالی جائے۔اگر کرپشن ثابت ہونے والے پر جائداد ضبط کا قانون بن گیا ہوتا تو پی پی پی والے بھی عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔آصف زرداری ملزم سے مجرم ہو جائیں تو بلاول ہائوس سمیت ان کی جائدادیں بھی ضبط ہونی چاہیے ۔